تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 10:36

یورپ میں برفباری اور طوفان،مرنیوالوں کی تعداد9ہوگئی

جیو نیوز - لندن …یورپ میں طوفان اور شدید برفباری سے ہلاک افرادکی تعداد نو ہوگئی ہے۔ ادھر امریکا کی مختلف ریاستوں میں برف باری کے باعث لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہوگئے اور ہزار وں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ طوفان نے پولینڈ کا رخ کیا اور ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی۔ مختلف حادثات میں تین افراد جان سے گئے۔یہی حال یورپ کے مختلف ملکوں کا ہے۔برطانیہ، سوئیڈن، ڈنمارک اور جرمنی میں بھی طوفانی ہواوٴں اور برفباری کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔امریکا کی مختلف ریاستوں میں بھی شدید برفباری جاری ہے۔برفباری سے سڑکوں پر پھسلن کے باعث کئی گاڑیاں بھی توازن قائم رکھنے میں ناکام نظر آئیں۔ ٹیکساس ، آرکنساس اور لوئی زیانا میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ خراب موسم کے باعث پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.