تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 0:28

دبئی میں 28 ٹن نسوار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

جیو نیوز - دبئی…دبئی کسٹم حکام نے 28 ٹن نسوار کی کھیپ پکڑلی۔دبئی کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع پر جبل علی پورٹ پر چھاپہ مار کر ایک کنٹینر سے 28 ٹن نسوار کی بر آمد کرلی۔ نسوار کو375 تھیلوں میں چھپا کر منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ کسٹم حکام نے کنٹینر کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی جبکہ کنٹینر کمپنی کے حکام سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ عرب امارات میں نسوار کی پیداوار اور فروخت پر پابندی ہے۔ دبئی میں نسوار کی اتنی بڑی کھیپ پہلی دفعہ پکڑی گئی ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق کنٹینر کسی ایشیائی ملک سے لایا گیا تھا۔ تاہم ملک کا نام نہیں بتایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.