تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 5:18

امریکامیں برف کا شدید طوفان، 2 ہزار پروازیں منسوخ

جیو نیوز - ہیوسٹن …امریکا کی کئی ریاستوں میں برف کے شدید طوفان نے معمولات زندگی منجمد کردیئے ہیں۔ درجہ حرارت منفی 42 سینٹی گریڈ تک جاپہنچا۔ تقریباً 2 ہزار پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔امریکی عوام ان دنوں انتہائی سخت موسم کی لپیٹ میں ہیں۔ ریاست ٹیکساس اور آرکنساس میں ہزاروں افراد بجلی سے محرومی کے عالم میں سرد موسم کی سختیاں جھیلنے پر مجبور ہیں۔ریاست مونٹانا میں درجہ حرارت منفی 42 سینٹی گریڈ تک گر گیا۔برف کے طوفان کی وجہ سے تقریباً دو ہزار پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں اور ہزاروں مسافر ایئرپورٹ پر پھنسے رہے۔سڑکوں پر برف کی وجہ سے کئی حادثات بھی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.