تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:32

بھارت کے ریاستی انتخابات حکمران جماعت کانگریس کولے ڈوبے

جیو نیوز - نئی دلی…بھارت کے ریاستی انتخابات حکمران جماعت کانگریس کولے ڈوبے۔ بی جے پی نے چار ریاستوں میں واضح اکثریت حاصل کر لی جبکہ نئی سیاسی جماعت"عام آدمی" نے دلی میں بڑی کامیابی سمیٹ کربڑی پارٹیوں کو سخت مقا بلے کا پیغام دے دیا ہے۔نئی دلی میں بی جے پی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے جبکہ پندرہ سال سے دلی پر راج کرنے والی پارٹی کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ جھاڑو کے نشان والی نومولود سیاسی جماعت عام آدمی نے بھی غیرمتوقع طورپردلی میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ راجستھان کی 199 نشستوں میں سے150 اور مدھیہ پردیش کی 230 نشستوں میں سے152 نشستیں بی جے پی نے جیت لی ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ کے 90 حلقوں میں بی جے پی کو 50نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ ریاست میزورم کے انتخابی نتائج آنا باقی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.