9 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 20:34
صدر اوباما نے شام میں کیمیائی حملے سے متعلق جھوٹ بولا؛ امریکی اخبار
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر اوباما نے شام میں کیمیائی حملے سے متعلق جھوٹ بولا۔ امریکی صحافی سیمول ہرش کے مطابق اوباما انتظامیہ نے کیمیائی حملے سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹ کو دبا دیا، انٹیلی جنس نے حملے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والی گروپس کے ملوث ہونی کاامکان ظاہرکیاتھا۔ امریکی اخبار کے مطابق اوباما اور جان کیری نے دعویٰ کیا تھاکہ حملے میں شامی صدرکے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت ہیں۔