تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 10:0

مقبوضہ کشمیر: 24 سال میں93ہزار978 افراد شہید،8ہزارلاپتہ

جیو نیوز - مظفر آباد…مقبوضہ کشمیر میں 24 سال کے دوران ترانوے ہزار 978 افراد بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں اور 8ہزار سے زائد افرادحراست کے دوران لاپتہ ہوئے ،کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں 1989سے اب تک93ہزار 978بے گناہ افراد کو شہید کردیا ،جن میں سے سات ہزار 14کو دوران حراست قتل کیا گیا۔آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق قتل کے ان واقعات سے22ہزار776خواتین بیوہ اورایک لاکھ سات ہزار 666بچے یتیم ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران دس ہزار 84خواتین کی بے حرمتی کی گئی جبکہ ایک لاکھ پانچ ہزار992عمارتوں کو تباہ کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ان 24برسوں کے دوران بھارتی پولیس اور فوجیوں نے 8ہزار سے زائد افراد کو حراست کے دوران لاپتہ کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.