10 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 10:16
ایران سے معاہدے کے بعد اسرائیل زیادہ محفوظ ہو گیا،جان کیری
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اسرائیل کے تحفظ کو امریکا کیلئے اہم قرار دے دیا۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں کے ساتھ عبوری معاہدے سے اسرائیل زیادہ محفوظ ہوگیا ہے،ہم جانتے ہیں اس معاہدے سے بہت سے لوگ حیران ہیں۔ اسرائیل کا تحفظ امریکا کے لیے اہم ہے، جان کیری کا کہنا تھا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ ایران اب جوہری ہتھیارنہیں حاصل کرے گا۔امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیگا۔