تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 11:53

امریکا کے جاسوسی حربوں سے انسانی آزادی اور جمہوریت کو خطرہ

جیو نیوز - لندن…دنیا کے معروف مصنفوں نے امریکی خفیہ جاسوس اداروں کے اقدامات کو لگام دینے کے لیے عالمی قوانین طے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی آزادی اور جمہوریت خطرے میں ہے۔5سو سے زائد مصفین چیخ پڑے ہیں کہ امریکی جاسوس اداروں کی ڈیجیٹل ڈیٹا تک رسائی بند کی جائے۔اس امریکی جاسوسی کے نظام سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق 81ممالک کے5سو سے زائد مصنف اس بات پر متفق ہیں کہ عالمی طاقتوں کے خفیہ جاسوس ادارے جمہوری نظام کے لیے خطرہ ہیں۔عرن دتی رائے ،مارگریٹ اٹ ووڈ ،ڈان ڈی لیلو جیسے زیرک افرادکا کہنا ہے کہ امریکی جاسوس اداروں کو نئے بین الاقوامی چارٹر کے تحت لایا جائے۔ جاسوس اداروں کے لاکھوں افراد کے ڈیٹا تک رسائی سے ہر کوئی مبینہ مشتبہ فرد بن رہا ہے۔انھوں نے اقوام متحدہ سے انڑنیشنل بل آف ڈیجیٹل رائٹس کا مطالبہ کیا جو دور جدید میں شہریوں کے حقوق کو تحفظ دے سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.