تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 7:41

دہشتگردوں کی مدد کا الزام ،امریکامیں 2برطانوی شہریوں پر فرد جرم عائد

جیو نیوز - ہارٹ فورڈ…ایک امریکی عدالت نے دو برطانوی شہریوں پر افغانستان میں دہشت گردوں کی مدد کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی۔ریاست کنیکٹی کٹ کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے برطانوی شہری بابر احمد اور سید طلحہ احسان پردہشت گردی میں استعمال ہونیوالی اشیا کی فراہمی میں مدد اور سازش کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے۔ دونوں ملزمان کو گزشتہ سال برطانیہ سے بے دخل کرکے امریکا منتقل کیا گیا تھا۔ بابر اور احسان پر ویب سائٹ کے ذریعے افغانستان میں دہشت گروں کے لیے رقم جمع کرنے اور دہشت گردی کیلئے لوگوں کوبھرتی کرنے سمیت دیگر الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ دونوں ملزمان نے اپنے اوپر عائد الزامات کو مسترد کیا ہے۔ملزمان کو 4 مارچ کو سزا سنائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.