11 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:2
نیلسن منڈیلا کی میت اسپتال سے سرکاری عمارت منتقل
جیو نیوز - جوہانسبرگ…جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی میت کواسپتال سے سرکاری عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ نیلسن منڈیلاکی میت تین روز تک مختلف سرکاری عمارتوں میں رکھی جائے گی تا کہ لوگ ان کا آخری دیدار کر سکیں۔ اس دوران شہریوں کی بڑی تعداداپنے ہیرو سے عقیدت کا اظہار کر نے کے لئے جمع ہوگی۔ نسلی تعصب کے خلاف جدوجہد سے تاریخ پر ان مٹ نقوش چھوڑنے والے نیلسن منڈیلا کی تدفین اتوار کو ان کے آبائی گاوٴں ”کونو “ میں کی جائے گی۔