تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 18:59

امریکا برف باری سے نظام زندگی متاثر ،سیاحوں کیلئے کرسمس خوشگوار

جیو نیوز - نیویارک…امریکا کی متعدد ریاستوں میں برف باری نے جہاں نظام زندگی متاثر کیا ،وہیں امریکا میں موجود سیاحوں کیلئے کرسمس کو مزید خوشگوار بنا دیا۔ امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث اسکول اور سرکاری ادرے بند کر دیئے گئے۔ واشنگٹن،فلاڈیلفیا اور دیگر پانچ ریاستو ں کے کچھ حصوں میں دن کے آغاز کے ساتھ ہی برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ہائی وے پر برف کی 4 انچ موٹی تہہ کے باعث 83حادثات ہوئے۔ واشنگٹن،فلاڈیلفیا اور نیویارک میں ٹرین سروس اور پروازین تاخیر کا شکار ہو گئیں جبکہ سیاحوں نے اس موسم کا خوب مزہ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.