تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 4:4

امریکی ایوان نمائندگان نے اخراجات کے منصوبے کی منظوری دے دی

جیو نیوز - واشنگٹن …امریکی ایوان نمائندگان نے مالی سال 2014 کے لیے وفاقی حکومت کے اخراجات کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ ری پبلکن اکثریتی ایوان نمائندگان میں اخراجات کے منصوبے کے حق میں 332 اورمخالفت میں 94 ووٹ ڈالے گئے، اخراجات کا منصوبہ ڈیموکریٹک اور ری پبلکن اراکین کے درمیان مصالحت کے نتیجے میں تیار کیا گیا تاکہ ائندہ حکومتی شٹ ڈاوٴن سے بچا جاسکے۔ اخراجات کا منصوبہ آئندہ ہفتے سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔رواں سال اکتوبر میں 16 روز تک حکومتی کاروبار بند ہونے کے بعد کانگریس نے رقوم کی فراہمی کی منظوری دی تھی جس کی مدت 15 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.