تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:33

کولوراڈو:اسکول میں فائرنگ سے 2 زخمی، حملہ آورنے خود کوگولی مار لی

جیو نیوز - ڈینور…امریکا میں ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 طالب علم زخمی ہوگئے۔فائرنگ کرنے والا بھی ایک طالب علم تھا جس فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست کولوراڈوکے شہر Centennial میں پیش آیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں تمام اسکول بند کردیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والابھی ایک طالب علم ہی تھا جس نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔اس اسکول میں تقریبا 2200 اسٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں۔گزشتہ سال بھی اسی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 12افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.