تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 0:50

نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

جیو نیوز - کیپ ٹاوٴن…عظیم جنوبی افریقی لیڈر نیلسن منڈیلا کو آج ان کے آبائی گاوٴں کونو میں سپردخاک کردیا جائے گا۔آخری رسومات میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ساڑے 4ہزار مہمان شریک ہوں گے جن کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ادھر کیپ ٹاوٴن کے گرینڈ پریڈ میں مادیبا کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔اس موقع پر نیلسن منڈیلا کو موسیقی کے ذریعے بھی خراج عقیدت پیش کیا جاتارہا۔اس سے قبل نیلسن منڈیلا کی میت کو سی ون طیارے میں جنگی طیاروں کی نگرانی میں پریٹوریا سے کونو منتقل کیا گیا۔جس کے بعد نیلسن منڈیلا کے تابوت کو پولیس اور ملٹری اہلکاروں کی سینکڑوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے قافلے میں تدفین کی جگہ پہنچایا گیا۔اس قافلے کے راستے میں کھڑے ہزاروں افراد مادیبا کو سلام پیش کرتے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.