15 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 5:53
اسپین میں قومی پرچم کی توہین پر بھاری جرمانے کا فیصلہ
جیو نیوز - میڈرڈ…اسپین میں قومی علامتوں کی توہین پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے کے مجوزہ قانون کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں 27 افراد زخمی ہوگئے، 7 کو گرفتار کرلیا گیا۔اسپین میں قومی پرچم جلانے یا ریاست کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر 30 ہزار یورو جرمانے کا قانون بنایا گیا ہے۔ مجوزہ قانون کے خلاف 4 ہزارافراد نے نے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا۔ پولیس کے ساتھ جھڑپ میں مظاہرین نے ڈنڈوں سے پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا سے کار پر حملہ کیا۔ مجوزہ قانون کے تحت مظاہروں کے دوران پولیس کو دھمکانے یا ان کی توہین پر ایک ہزار یورو جرمانہ بھی تجویز کیا گیا ہے۔