15 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 7:14
سپر اسٹور کے ملا زمین کا نیلسن منڈیلا کو منفرد خر اج ِ تحسین
جیو نیوز - جوہانسبرگ… جنو بی افریقا کے عظیم رہنما نیلسن منڈیلا کوجہاں عالمی رہنماؤں اور دنیا بھر کے افراد کی جا نب سے خر اج تحسین پیش کیا جا رہا ہے وہیں جوہانسبر گ کے ایک سپر اسٹور کے ملا زمین بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے ۔ اسٹور کے ورکز نے منڈیلا سے اپنی محبت کے ثبو ت دینے کے لیے کا م کے اوقات کے دوران سب مصروفیا ت چھو ڑ کر اپنے لیڈر کی یا د میں ایک نغمہ گا نا شر وع کر دیا ۔ اس منظر نے دکا ن میں مو جو د افرادکو اس قدرجذبا تی کر دیا کہ بعض کے آ نسو تک نکل آ ئے جبکہ ان میں سے کچھ نے گا نے میں اسٹور ورکر زکا ساتھ بھی دیا ۔ اس مو قع پراس عظیم رہنما کی یا د میں اسٹو ر کی جانب سے گا ہگو ں میں پھو ل اور چا کلیٹس بھی تقسیم کی گئیں ۔