تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 8:51

بنگلہ دیش میں جاری ہنگامہ آرائی میں شدت،مزید8افراد ہلاک

جیو نیوز - ڈھاکا…بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملاکی سزا ئے موت کے خلاف ہنگاموں میں شدت آگئی ہے ، آج بھی 8 افراد جان سے گئے ،بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں سزائے موت کے خلاف احتجاج اور ہنگامے گزشتہ تین روز سے جاری ہیں۔ جن میں 25 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں ، ہنگاموں کے دوران حکمران جماعت کے 20 افراد کے گھروں کو آگ لگا دی گئی، وزیراعظم نے ہنگاموں کے خلاف کریک ڈاؤن کی وارننگ دیدی، وزیراعظم شیخ حسینہ کاکہناتھا کہ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.