17 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:7
گوگل نے امریکی حکومت کیلئے روبوٹ بنانیوالی کمپنی خرید لی
جیو نیوز - واشنگٹن…گوگل کے پاس اب ہوں گے انوکھے روبوٹ کیوں کہ اس نے امریکی حکومت کے لیے روبوٹ بنانیوالی کمپنی خرید لی ہے۔امریکی محکمہ دفاع کے لیے موبائل ریسرچ روبوٹ ڈیزائن کرنے والی کمپنی بوسٹن ڈائنامکس ایسے انوکھے روبوٹ بناتی ہے جو گھوڑے کی طرح چلنے اور چیتے کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ روبوٹ 30 فٹ اونچائی سے چھلانگ بھی لگاسکتے ہیں۔