17 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 12:19
انجیلا مرکل مسلسل تیسری بار جرمن چانسلر منتخب
جیو نیوز - برلن…انجیلا مرکل مسلسل تیسری مرتبہ جرمنی کی چانسلر منتخب کرلی گئی ہیں۔جرمن پارلیمنٹ نے انتخابات کے تقریباً تین ماہ بعد انجیلا مرکل کو ووٹنگ کے ذریعے مسلسل تیسری بار چانسلر منتخب کیا۔نتائج کا اعلان ہوتے ہی تالیوں کی گونج میں انجیلا کو خوش آمدید کہاگیا۔انجیلاآئندہ 4 سال تک جرمنی پر حکمرانی کریں گی۔انجیلا مرکل کے حق میں 462ووٹ ڈالے گئے ، 150 مخالفت میں جبکہ 9 ارکان غیر حاظرتھے۔اب انجیلا جرمنی کی بڑی بڑی جماعتوں کی مخلوط حکومت کی سربراہی کریں گی۔22 ستمبر کوانتخابات کے بعد انہوں نے مخلوط حکومت تشکیل دی ، جنگ عظیم دوم کے بعد حکومت کی تشکیل کا یہ سب سے طویل مرحلہ تھا۔اس سے قبل انجیلا 2005ء اور 2009ء میں چانسلر منتخب ہوچکی ہیں۔