تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:34

امریکی ریاست نیواڈا کے اسپتال میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی ریاست نیواڈا کے اسپتال میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔ حملہ آور نے بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔امریکی ریاست نیواڈا کے شہر رینو میں ایک شخص نے اسپتال کے اندر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ حملہ آور نے واقعے کے بعد خود کو بھی گولی مار کرہلاک کرلیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ واقعے میں 3 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.