تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 5:47

افغان جنگ:2 ہزار 278 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، امریکی وزارت دفاع

جیو نیوز - واشنگٹن …افغانستان میں 12 سال سے جاری جنگ میں،2ہزار سے زیادہ امریکی فوجی اہلکارہلاک ہوچکے ہیں۔امریکا کے محکمہ دفاع کے مطابق افغانستان میں جاری جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی اہلکاروں کی تعداد 2 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ فوجی اہلکار جنگ ،اس سے متعلق آپریشن اور دیگر واقعات میں مارے گئے ہیں۔ محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں انجینئرنگ بٹالین کے ایک اہلکار اور موبائل کنسٹرکشن بٹالین کے ایک اہلکار کی ہلاکت کے بعد مجموعی ہلاک ہونے والے امریکیوں کی تعداد 2 ہزار 2سو78 ہوگئی ہے۔ گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد سے امریکا سمیت کئی ممالک کی افواج افغانستان میں موجود ہیں۔ جنگ میں امریکا کو کافی جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.