تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 12:13

چین میں برف باری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

جیو نیوز - بیجنگ…چین میں شدید برف باری،پہاڑی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔درجہ حرارت کم ہونے سے موسم مزید سرد ہو گیا۔چین کے خود مختار خطے گوانگ شی زہو آنگ میں گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ برف باری رکارڈ کی گئی۔ 7 سینٹی میٹر تک پڑنے والی برف کے باعث سڑکیں عارضی طور پر بند ہو گئیں۔ پاور لائنز کو نقصان پہنچنے سے کچھ علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی عارضی طور پر بند کر دی گئی۔برف باری سے نہ صرف نظام آمدورفت متا ثر ہوا بلکہ فصلوں اور جانوروں کو بھی نقصان پہنچا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.