18 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 12:45
چترال : آتشزدگی سے زرعی ترقیاتی بینک کے منیجر آپریشن کا گھر خاکستر
جیو نیوز - چترال…چترال میںآ تشزدگی سے زرعی ترقیاتی بینک کے منیجر آپریشن کا گھر خاکستر ہوگیا۔ گاوٴں کے لوگوں نے اہل خانہ کو بچا لیا۔ بالائی چترال کے علاقے اوی لشٹ میں زرعی ترقیاتی بینک کے منیجر ولی جان کے گھرمیں رات تین بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ متاثرہ گھر کے مالک ولی جان نے جیو نیوز کو بتایا کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔تیز ہوا کی وجہ سے آگ کے شعلوں نے لمحوں میں 12کمروں پر مشتمل مکان کوخاکستر کردیا۔ گاوٴں کے لوگوں نے فوری طور پر اہل خانہ کو بچالیا ۔ ولی جان کے مطابق آتشزدگی سے 80 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔