18 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 16:14
پاکستان کاساتھ دینے والوں کی بنگلادیش میں جگہ نہیں،حسینہ واجد
جیو نیوز - ڈھاکا…بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجدنے کہا ہے کہ پاکستان کاساتھ دینے والوں کی بنگلادیش میں کوئی جگہ نہیں۔ بنگلادیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے عبدالقادر ملا سے متعلق قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان نے ثابت کر دیا کہ اس نے بنگلادیش کو دل سے قبول نہیں کیا۔