تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 15:4

تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری

جیو نیوز - بنکاک…تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں،اپوزیشن کی قیادت میں مظاہرین نے بنکاک کی سڑکوں پر مارچ کیا۔ ہزاروں مظاہرین اپوزیشن رہنما کی سربراہی میں بنکاک کی سڑکوں پر دوبارہ نکل آئے۔ اپوزیشن رہنما Suthep-Thaugsubanکی قیادت میں ہزاروں مظاہرین نے تھائی لینڈ کی نگراں وزیر اعظم کی برطرفی کیلئے بنکاک کی سڑکوں پرمارچ کیا۔ مظاہرین نگراں وزیراعظم ینگ لک شناوترا سے انتخابات سے قبل استعفے کا مطالبہ کیا جبکہ ینگ لک شناوترا نے گزشتہ ہفتے کو پارلیمنٹ تحلیل کر کے فروری میں انتخابات کا اعلان کر دیا تھا، 2ہزار سے زائد افراد نے مارچ میں شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.