19 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 19:38
دہلی، اترپردیش اور مقبوضہ کشمیر دھند کی لپیٹ میں
جیو نیوز - دہلی…بھارت کی مختلف ریاستوں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔مختلف ائیرپورٹس سے متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔نیو دہلی، اتر پردیش اور مقبوضہ کشمیر میں دھند چھائی ہوئی ہے جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ دہلی سمیت کئی ایرپورٹس سے متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ٹرین سروس متاثر ہونے کی وجہ سے بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔