تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 20:10

سرحد پار عسکریت پسندی سب سے بڑا خطرہ ہے، بھارتی صدر

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی صدرپرناب مکھرجی کا کہنا ہے کہ سرحد پار عسکریت پسندی بھارت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، بھارت کو نقصان پہنچانے والے غیر ریاستی عناصر کو سرحد پار سے مدد مل رہی ہے۔ نئی دلی میں انٹیلی جنس بیورو کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی صدر نے کہا کہ ایسے دہشت گردوں سے لڑرہے ہیں جنہیں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کی مدد حاصل ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت کے ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کو سرحد پار سے تعاون مل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے ہونے والی عسکریت پسندی بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے، بھارتی سیکیورٹی ایجنسیوں کو بیرونی تعاون سے ہونے والی دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، جس سے موٴثر طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.