تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 22:52

برازیل میں مٹی کا تودہ گرنے سے 6افراد ہلاک

جیو نیوز - برازیلیا… برازیل کے ایک دیہی علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے6 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق حادثہ حالیہ دنوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں پیش آیا۔ مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے پانچ کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔دوسری جانب شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں رہائشی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ ساڑھے پانچ ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ 77 افراد لاپتا ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.