20 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 1:50
امریکی پارلیمنٹ کی عمارت میں بارش اور موسم کے باعث دراڑیں پڑگئیں
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی پارلیمنٹ کی عمارت کے گنبد میں پانی اور موسمی اثرات کے باعث دراڑیں پڑگئیں، دو سا ل میں چھ کروڑ ڈالر خرچ کرکے مرمت کی جائے گی۔ امریکا کے شہر واشنگٹن ڈی سی میں واقع ڈیڑھ سو سال پرانی تاریخی عمارت کیپٹول کے گنبد کی بحالی کے لیے چھ کروڑ ڈالر منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔ منصوبہ دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق گنبد کو بارش کے پانی نے نقصان پہنچایا ہے تاہم عمارت کا ڈھانچا مجموعی طور پر مستحکم ہے۔ امریکی پارلیمنٹ کی عمارت کی پچاس سال بعد اتنے بڑے پیمانے پر تعمیر نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔