تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:15

رواں برس شام میں سب سے زیادہ 19 صحافی قتل کیے گئے

جیو نیوز - واشنگٹن…انٹرنیشنل نیوز سیفٹی انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ رواں برس دنیا بھر میں 126 جبکہ پاکستان میں 9 صحافیوں کو قتل کیا گیا۔ شام میڈیا کے لیے خطرناک ترین ملک رہاجہاں 19 صحافی قتل کیے گئے۔بھارت میں پاکستان سے زیادہ صحافیوں کوقتل کیاگیا۔تحفظ صحافت سے متعلق عالمی ادارے انٹرنیشنل نیوز سیفٹی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق شام اس سال بھی صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ملک رہا جہاں ملکی وغیرملکی 19 صحافیوں کو قتل کردیا گیا۔شام میں گزشتہ برس 28 صحافی قتل کیے گئے تھے۔ بھارت اور فلپائن میں 13,13صحافیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیااورشام کے بعدبھارت اورفلپائن صحافیوں کے لیے دوسرے نمبرپرخطرناک ملک بن گئے۔ فلپائن میں 9 صحافیوں کو نامعلوم حملہ آروں نے قتل کیا جبکہ 4صحافی سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کی کوریج کے دوران مارے گئے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے7 صحافیوں کے قتل کی مکمل تحقیقات بھی نہیں کی گئی۔عراق میں پیشہ ورانہ ذمے داریاں نبھاتے ہوئے 11 صحافی قتل کردیے گئے جبکہ پاکستان میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں 9 صحافی جاں بحق ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.