22 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 8:41
جرمن شہر ہیمبرگ میں مظاہرین اورپولیس کی جھڑپ، 100 افراد زخمی
جیو نیوز - ہیمبرگ …جرمنی میں کلچر سینٹر کی بندش کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 100 سے زائد افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شمالی شہر ہیمبرگ جھڑپیں گزشتہ روز اس وقت ہوئیں جب سات ہزار سے زائد مظاہرین نے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے روٹے فلورا کلچر سینٹر کی بندش کے خلاف احتجاج کیا، پولیس کے ساتھ جھڑپ میں متعدد مظاہرین زخمی ہوئے اور 19افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔