22 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 16:28
فون کالز کی جاسوسی کا اختیار سابق صدر بش نے دیا،ڈائریکٹر این ایس اے
جیو نیوز - نیویارک…امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر نے فون کالز کی جاسوسی سے متعلق مزید دستاویزات افشا کردیں۔ کہتے ہیں جاسوسی کا اختیار سابق صدر بش نے دیا تھا۔امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر JamesClapperنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے نائن الیون سانحے کے بعد اکتوبر2001ء میں ٹیررسٹ سرویلنس پروگرام کے تحت جاسوسی کے اختیارات دیے تھے اور 2005ء میں صدر بش نے خود ہی جاسوسی پروگرام کا راز کھول دیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ شروع میں جاسوسی پروگرام کو صدارتی آرڈی ننس کے تحت 30 سے 60دن تک توسیع دیتے رہے۔ بعد میں اسے جاسوسی ایکٹ میں تبدیل کردیا گیا اور اس کے لیے خفیہ کورٹ کی ضرورت پڑی۔ حال ہی میں امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے جاسوسی پروگرام کو غیر آئینی قرار دیا ہے جبکہ صدر اوباما کے تشکیل دیے گئے ایک جائزہ پینل نے پر پروگرام میں اصلاحات کی تجاویز دی ہیں۔