تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:55

بنگلہ دیش :مظاہروں کی کال دینے پر خالدہ ضیاء کو نظر بندکردیا گیا

جیو نیوز - ڈھاکا…بنگلہ دیش میں انتخابات کے خلاف29 مارچ کو مظاہروں کی کال دینے پر اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء کو گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی اپوزیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی رہنما خالدہ ضیاء کو گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے ، 5 جنوری کوہونے والے عام انتخابات کی مخالفت کرتے ہوئے خالدہ ضیاء کی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی سمیت 21 سیاسی جماعتوں نے مظاہرے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار اور فوجی ملک بھر میں تعینات کردئیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.