27 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 0:37
پرو میں اچھوتا تہوار، عورتیں بھی ایک دوسرے پر پِل پڑیں
جیو نیوز - پرو…جنوبی امریکا کے ملک پرو میں مردوں اور خواتین نے ایک دوسرے پر لاتیں اور گھونسے برسا کر کرسمس کا تہوار منایا۔ پرو کے علاقے اینڈین Andean میں مار دھاڑ سے سجا یہ منفرد ایونٹ ہرسال کرسمس کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے جسے دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ مرد ، عورتیں اور بچے باکسنگ نما اس کھیل کے ذریعے اپنے درمیان تنازعات حل کرتے ہیں۔ چھوٹی موٹی رنجش سے لے کر زمین اور مویشیوں سے متعلق تنازعات کا حل بھی ایک دوسرے پر مکے اور لاتیں برسا کر نکالا جاتا ہے۔ پہلے ناک آؤٹ ہونے والا شخص فیصلہ اور مقابلہ دونوں ہار جاتا ہے۔