تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 4:7

بنگلہ دیش میں اپوزیشن کا آج انتخابات کیخلاف مظاہروں کا اعلان

جیو نیوز - ڈھاکا…بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعتیں 5 جنوری کو ہونے والے انتخابات کے خلاف آج ڈھاکا میں مظاہرہ کریں گی۔انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی اپوزیشن کا کہنا ہے کہ آج کے مظاہرے میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے مطابق مظاہروں کا مقصد وزیراعظم شیخ حسینہ پر دباوٴ ڈالنا ہے تاکہ وہ انتخابات منسوخ کردیں۔دوسری جانب حکومت نے فسادات کے خطرے کے پیش نظر کسی بھی طرح کے مظاہروں پر پابندی لگا رکھی ہے۔ امکان ہے کہ ان مظاہروں میں اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا خطاب کریں گی جبکہ ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ خالدہ ضیا کو حکومت نے جبری نظر بند کررکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.