تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 1:54

بھارت اسرائیل سے 15 ڈرون طیارے خریدے گا

جیو نیوز - نئی دلی…بھارتی حکومت نے اسرائیل سے12سو کروڑ کے 15ڈرون خریدنے کی منظور دے دی۔ ڈرون طیاروں سے پاکستان اور چین کی سرحد کی نگرانی کی جائے گی۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارت اسرائیل سے 12 ارب روپے کی لاگت سے 15 ڈرون طیارے خریدے گا۔ ڈرون خریدنے کی منظوری وزیراعظم من موہن سنگھ کی سربراہی میں کابینہ کے حالیہ اجلاس میں دی گئی۔ اخبار کے مطابق ہیرن نامی ڈرون پاکستان اور چین کی سرحدی نگرانی کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔ بھارتی فوج کی نادرن کمانڈ نے حال ہی میں ڈرون حاصل کرنے کا عالمی سطح پر ٹینڈر جاری کررکھاہے۔ بھارتی بحریہ نے مشرقی اور مغربی سمندری سرحدوں میں اسرائیلی ساختہ ڈرون کے تین آپریشنل اسکواڈرن بھی تعینات کر رکھے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.