تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 23:34

امریکا میں 2015ء سے ڈرون طیارے سول مقاصد کیلیے استعمال ہوں گے

جیو نیوز - واشنگٹن…مریکا میں 2015ء سے ڈرون طیارے سول مقاصد کے لیے استعمال ہوں گے۔امریکا میں 5 سال کے دوران ساڑھے 7 ہزار ڈرون منڈلایا کریں گے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے منصوبے پرخدشات ظاہر کیے ہیں۔امریکی ہوابازی کے ادارے نے مختلف ریاستوں کے 10مقامات کا اعلان کیا ہے جہاں ڈرون طیاروں کو سول مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق آئندہ 5سال میں تقریباً ساڑھے 7سات ہزار ڈرون طیارے امریکی فضاوں میں پرواز کریں گے جن کے تحقیقی اور نجی مقاصد ہوں گے۔ادارے کے مطابق الاسکا، نیواڈا، نیویارک، شمالی ڈکوٹا، ٹیکساس اور ورجینیامیں بنائے گئے 6ٹیسٹ مقامات پر اگلے تین مہینے میں تجرباتی پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔ادھر اس منصوبے پر امریکا میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ حامیوں کا کہنا ہے کہ ان ڈرون طیارو ں سے جنگلات میں لگی آگ کے پھیلاو ٴ کا پتا لگانے ، بھٹکے کوہ پیماوٴں کو ڈھونڈنے کے ساتھ ساتھ مفرور مجرموں کی تلاش میں بھی مدد ملے گی۔دوسری جانب اس منصوبے کی مخالفت کرنے والوں کا کہنا ہے ان ڈرون طیاروں سے عام شہریوں کی ذاتی زندگی میں بے جا مداخلت ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.