تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:1

منموہن سنگھ کا استعفیٰ ،ترجمان نے تردید کر دی

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ منموہن سنگھ اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہورہے۔ اس سے قبل بھارتی میڈیا میں ان کے استعفے سے متعلق متضاد اطلاعات گردش کررہی تھیں۔ بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات آئندہ تین سے چار ماہ میں متوقع ہیں، اور ان دنوں ہی وزیر اعظم منموہن سنگھ کے استعفے کے متعلق بھی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منموہن سنگھ تین جنوری کو پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔من موہن اپنی پریس کانفرنس میں حکومت کی کارکردگی سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے، ان کے برسر اقتدار رہنے کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب وہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان خبروں کے بعد بھارتی وزیر اعظم کے ترجمان کی طرف سے بیان جاری کیاگیا ہے کہ منموہن سنگھ مستعفی نہیں ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.