1 جنوری 2014
وقت اشاعت: 16:25
چیک ری پبلک :دھماکے کے زخمی فلسطینی سفیر جاں بحق
جیو نیوز - پراگ…چیک ری پبلک میں دھماکے میں زخمی ہونے والے فلسطینی سفیر جمال الجمال جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق چیک ری پبلک کے دارالحکومت پراگ میں اپنے فلیٹ میں دھماکے سے فلسطینی سفیر جمال الجمال شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا،تاہم زخمی سفیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسے۔فلسطینی سفیر جمال الجمال کی عمر 56سال تھی ۔فلسطینی سفیر کی ایک خاتون رشتے دار بھی زخمی ہوئی ہے۔