2 جنوری 2014
وقت اشاعت: 6:24
کیوبا کے انقلاب کی 55ویں سالگرہ : ملک بھر میں جشن
جیو نیوز - سین تیاگو ڈی …کیوبا کے انقلاب کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں جشن منایا جارہا ہے،سالگرہ کے موقع پر موسیقی کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔کیوبا کے انقلاب کی سالگرہ کی تقریبات ملک بحر میں جاری ہیں ، ملک کے مشرقی شہر سین تیاگو ڈی کیو با میں ہونے والی تقریب میں صدر راولRaul کاسترو سمیت ملک کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اسی شہر میں 1959 میں ملک کے سابق رہنما فیدل کاسترو نے انقلاب کی کامیابی کا اعلان کیا تھا ،جس کے بعد فیدل کاسترو اور ان کے ساتھیوں نے ہوانا کی جانب کامیابی کا سفر شروع کیاتھا۔راولRaul کاسترو نے لوگوں سے خطاب میں کہا کہ انقلاب کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔اس موقع پر موسیقی کا پروگرام بھی پیش کیا گیا اور فنکاروں نے انقلابی نغمے پیش کئے۔