2 جنوری 2014
وقت اشاعت: 10:57
دہلی کے نئے وزیر اعلیٰ اروندکے جری وال کی طبیعت بہتر ہے،معالج
جیو نیوز - نئی دہلی…نئی دہلی کے نئے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروندکے جری وال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔دہلی کے نئے وزیر اعلیٰ اروندکے جری وال اپنے عہدے کاحلف اٹھانے کے بعد بیمار ہوگئے تھے ، ان کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہاروندکے جری وال کی حالت میں اب بہتری آرہی ہے۔اروندکے جری وال نے دہلی کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد دہلی میں یومیہ 700 لیٹر پانی فراہم کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں حکومت کی جانب سے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 50 فیصد چھوٹ دی جاچکی ہے۔