4 جنوری 2014
وقت اشاعت: 16:59
مصر : مرسی کے حامیوں اور فورسز میں جھڑپیں، ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی
جیو نیوز - قاہرہ…مصر میں سابق صدر محمد مرسی کے حامیوں اور فورسز میں جھڑپیں جاری ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی سابق صدر مرسی اور فورسز کے درمیان جاری جھڑپوں میں کل سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہوگئی۔دوسری جانب مصر کی حکومت نے قطر کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا اور سابق صدر محمد مرسی کے حامی مظاہرین کی حمایت پر احتجاج کیا۔