تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 جنوری 2014
وقت اشاعت: 19:40

فرانس: سید تحسین شاہ کی پی ٹی آئی میں واپسی

جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری… پاکستان تحریک انصاف فرانس کے بانی رکن سید تحسین شاہ کی پاکستان مسلم لیگ (ن) سے دوبارہ پی ٹی آئی میں واپس آگئے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اوورسیز ونگ کے سربراہ کے ساتھ بعض عناصر اوورسیز فنڈ زمیں خوردبر د میں ملوث تھے، جن کی سازشوں کے باعث میرے اور پارٹی قیادت کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے، اب ان لوگوں کی کرپشن زبان زدِعام ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے دورہٴ فرانس کے موقع پر لاکھوں یورو اکھٹے ہوئے جن میں خوردبر د کی گئی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اٹلی کے کوآرڈینیٹر ندیم یوسف ایڈووکیٹ نے یورپ میں شاندار کنونشن منعقد کیا جس میں پارٹی چیئرمین عمران خان نے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے پارٹی جنرل سیکرٹری سمیت مرکزی رہنماؤں کو سراہااور اسے مثبت قدم قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اب پی ٹی آئی اوورسیز کے کارکنوں کو ان کرپٹ عناصر کے تسلط سے آزاد کرکے ان کو خود اپنے فیصلے کرنے کا موقع دیں گے۔ سید تحسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اوورسیز کے کارکن پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ اس موقع پر منور جٹ، چوہدری خالد، پرویز یاسر، قدیر یاسر، اقبال خان اوراحمد علی شاہ سمیت بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی جبکہ بذریعہ ٹیلفون فوزیہ قصوری نے سید تحسین شاہ کی واپسی پر ان کو خوش آمدید کہا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.