تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:22

برطانیہ میں سیلاب نے 20 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

جیو نیوز - لندن…برطانیہ میں سیلاب کی صورتحال نے تباہی کا 20 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔برطانوی ماحولیاتی ادارے نے جنوبی اور مغربی انگلینڈ کے ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ویلز کے ایک قصبے میں طاقتور لہروں اور طوفانی ہواوٴں نے ساحلی دیوار کو توڑ دیا جس کے بعد ساحل کنارے آباد تقریباً 100 افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ برطانوی ماحولیاتی ادارے نے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران تیز ہواوٴں اور سیلاب کی نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے ملک بھر میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔ سسیکس کاوٴنٹی کے ساحل پر پہاڑی کا ایک بڑا ٹکڑا گر کر سمندر میں جاگرا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ بھر میں شدید موسلادھار بارشوں کے بعد موسم کے سرد ترین ہونے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.