6 جنوری 2014
وقت اشاعت: 8:41
امریکی شہر کولوراڈو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ،ایک ہلاک ،2 زخمی
جیو نیوز - ڈینور… امریکی شہر کولوراڈو کے اسپن ایئرپورٹ پر ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ،حادثے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ماہرین کے مطابق طیارہ خراب موسم کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔حادثے کے بعد امدادی کارکنان نے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا ۔