6 جنوری 2014
وقت اشاعت: 19:44
برطانیہ : شدید بارشوں کے بعد متعدد ساحلی علاقوں طوفان کی وارنگز جاری
جیو نیوز - لندن …برطانیہ میں موسم کی شدت برقرار ہے اور پچھلے کئی دنوں سے جاری بارشوں کے باعث ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی ہواوٴں اور 9 میٹر بلند لہروں کے ساتھ سیلاب کی درجنوں وارننگز جاری کر دی گئی ہیں، ساحلی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے اور ملک میں آمدورفت کا نظام بھی متاثر ہے، موسم کی شدت کی وجہ سے حکام نے لوگوں کو ساحلی مقامات سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔