تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 جنوری 2014
وقت اشاعت: 9:52

بھارت:ٹرین کی تین بوگیوں میں آگ لگ گئی،5افرادہلاک

جیو نیوز - ممبئی …بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک ٹرین کی تین بوگیوں میں آگ لگنے سے پانچ مسافرجھلس کرہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تھانے ریلوے اسٹیشن کے قریب باندرا دھیرادون ایکسپریس کی تین بوگیوں میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی۔ اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اور فائربریگیڈ کے عملے نے حادثے کے مقام پرپہنچ کرٹرین میں لگی آگ پر قابو پالیا،جبکہ جلی ہوئی بوگیوں سے 5افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.