13 جنوری 2014
وقت اشاعت: 21:9
فلپائن میں بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 13 افراد ہلاک
جیو نیوز - منیلا…فلپائن میں بارشوں نے اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ مختلف حادثات میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔فلپائن کے جنوب مشرقی علاقوں میں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ سیلاب کے باعث فلپائن کے 10 صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ مختلف واقعات میں 13 افراد ہلاک اور 7 لاپتا ہو گئے جبکہ ہزاروں اپنے گھر بار چھوڑنے پر بھی مجبور ہو گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔