تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 جنوری 2014
وقت اشاعت: 5:29

بریڈ فورڈ میں ایمبولینس اور کار کے درمیان تصادم میں 5 افراد زخمی

جیو نیوز - لندن…شمالی انگلینڈ کے شہر بریڈ فورڈ میں ایمبولینس اور کار کے درمیان تصادم میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ بریڈ فورڈ کے علاقے مینگھم لین میں سینٹ میری روڈ پر پیش آیا۔ حادثے میں اسپورٹس کار مکمل طور تباہ ہوگئی جبکہ ایمبولینس میں سوار افراد بھی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔پولیس نے زخمیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ،تاہم ذرائع کے مطابق اسپورٹس کار 24 سالہ پاکستانی نژاد نوجوان چلا رہا تھا۔جو خود بھی زخمی ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.