تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 جنوری 2014
وقت اشاعت: 8:26

مصر میں نئے آئین کی منظوری کے لیے ریفرنڈم آج کرایا جا رہا ہے

جیو نیوز - قاہرہ…مصر میں نئے آئین کی منظوری کے لیے ریفرنڈم آج کرایا جا رہا ہے۔سخت حفاظتی اقدامات میں دو روز تک جاری رہنے والی پولنگ کا آغاز ہوا،ایسے میں قاہرہ عدالت کے سامنے ہونے والے بم دھما کے سے خوف وہراس پھیل گیا ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مصرکی بڑی اسلام پسند جماعت اخوان المسلمون نے ریفرنڈم کا بائیکاٹ کررکھا ہے ۔صدر مْرسی کی معزولی کے بعد ہونے والی یہ پہلی ووٹنگ ہے۔ اس کے ذریعے عوام ترمیم شدہ آئین پر اپنی رائے دیں گے، اس سے قبل 2012ء میں مْرسی کی حکومت نے آئین نافذ کیا تھا۔اس مسودے میں سے کئی متنازعہ شقیں حذف کر دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.